دہشت گردی کے ایشو پر تحریک انصاف کے مؤقف میں تبدیلی خوش آئند ہے۔ سعید رضوی
Posted on February 28, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد: سنی اتحا د کونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ایشو پر تحریک انصاف کے مؤقف میں تبدیلی خوش آئند ہے طالبان کا طرزعمل غیراسلامی، غیرشرعی، غیراخلاقی اور غیرانسانی ہے۔
نفرت اور تشدد کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔ حکومت کی پالیسی میں ابہام دہشت گردی کے خاتمے کے راستے کی بڑی رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ مفتی محمد سعید رضوی نے مزید کہاکہ حکومت گومگو کی پالیسی ختم کرے۔
بندوق اور بارود کی زبان میں بات کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے سوا کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں بچا۔ دہشت گردوں کی موجودگی میں ملک زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ قانونِ قصاص پر مکمل عمل سے قتل ناحق کو روکا جا سکتا ہے۔ تحفظ ِ پاکستان کے لیے ہمارا لہو بھی حاضر ہے۔
اہلسنّت ملک اور اسلام کے دشمن طالبان کے خلاف جہاد کا اعلان کر چکے ہیںمزید کہا کہ عوام غموں اور بموں سے مر رہی ہے اور حکمران تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ انتہاپسندانہ رجحانات خطرناک شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ اقتدار پرست راہنمائوں نے ملک تباہ کر دیا ہے۔
جہاد کے نام پر تجارت ہو رہی ہے۔ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے لیے انتشار اور فساد پھیلایا جا رہا ہے۔ ملک حالت ِ جنگ میں ہے اس لیے حکومت جنگی بنیادوں پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com