دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے محکمہ سول ڈیفنس سے بھی کام لیا جائے۔ جی کیو ایم

Terrorism

Terrorism

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم پاکستان کے موقع پر سول ڈیفنس ساوتھ کے ڈویژنل وارڈن اقبال چاند کی جانب وارڈنز کے اعزا زمیں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس ساوتھ مرزا خورشید بیگ ‘ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس ساو ¿تھ نسیم صدیقی‘ میزبان و ڈویژنل وارڈن سول ڈیفنس ساوتھ اقبال چاند‘صدر محفل گجراتی سرکار سورٹھ ویر المعروف پٹی والااور مہمان اعزازی روزینہ خان روزی نے خصوصی ایام پر نظم و ضبط قائم رکھنے اور امن و تحفظ برقرار رکھنے کیلئے مثالی خدمات و کارکردگی کے حامل محکمہ شہری دفاع کی حادثات و آفات کے موقع پر بھی مثالی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردی ‘ بد امنی اور جرائم سے نجات کیلئے سول ڈیفنس کی خدمات سے استفادے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس محکمہ کو فعال و منظم کیا جائے۔

اس سے وابستہ افراد کیلئے معاوضہ و مشاہرہ مقرر کرکے انہیں فوج ‘ پولیس اور دیگر سیکورٹی و انتظامی اداروں کے مساوی سہولیات و مراعات فراہم کی جائیں تو یہ محکمہ دہشتگردی کے خاتمے و امن کی بحالی کے عسکری قیادت کے عزم کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

اس تقریب کے انعقاد میں یحییٰ خانجی تنولی ‘ صدیق میمن زری والا سید عرفان رضوی ‘ عبدالستار انصاری ‘سماعیل حاجی محمد عثمان‘ محمد یونس شیخ ‘ شکیل شاہد ‘ عمر شیخ ‘ قاسم موسیٰ‘اکمل پراچہ ‘ سعید خان ‘ داود عبداللہ خسہ ‘ یونس سایانی ‘ سلیم لودھی اور مصطفی خان و دیگر نے اقبال چاند کی معاونت کی ‘اقبال ٹائیگر نے تقریب میں نظامت اور فیصل خان نے سیکورٹی کی فراہمی و نظم و ضبط کی بحالی کے فرائض انجام دیئے جبکہ نوابزادہ غلام محی الدین ‘ہارون حسین کعبہ والیہ ‘ حاجی اقبال ہنگورہ ‘ سید یاسین شاہ بابا ‘ حنیف سموں ‘ عرفان فاروق کمال ‘ خالد محمود ‘ دوست محمد بلوچ ‘ وہاب کھتری ودیگر سماجی شخصیات نے بڑی تعدادمیں مہمانوں و شرکاءکی حیثیت سے شرکت کی۔