دہشت گردی میں مذہبی طبقہ نہیں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں، مفتی محمد نعیم

Karachi

Karachi

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں مذہبی طبقہ نہیں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں، ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ملک وملت دشمن عناصر فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کررہے ہیں، حکمران دہشت گردی کے اصل اسباب کی طرف توجہ دینے کے بجائے مدارس اور مساجد پر پابندیا لگانے میں مصروف ہیں ،دہشت گردوں سے مدارس ، مساجد اور مذہبی طبقے کو جوڑ کر بندنام کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ کراچی میں جاری آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کاجاری سلسلہ کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ،دہشت گردی میں میں مذہبی طبقہ نہیں ملک وملت دشمن ممالک کی غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں جو بھارت، اسرائیل اور دیگر دشمن ممالک ایما پر وطن عزیز میں دہشت گردی میں مصروف ہیں ِ ، انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ میں سب سے زیادہ مذہبی طبقہ کو نشانہ بنایا گیا ہے پھر دہشت گردی میںملوث ہونے کے الزمات مذہبی طبقے اور اہل مدارس پر تھونپے جارہے ہیں ، انہوںنے کہاکہ شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ میں اب تک سینکڑوں علماء کرام کے قتل کیے جاچکے ہیں جن کے قاتل آج تک گرفتار نہیں کیے ور نہ ہی کسی قاتل کو سزادی گئی ، حکمران مدارس ، مساجد اور ائمہ مساجدپر جبکہ اصل دہشت گردی میں ملوث عناصر اپنی مذموم کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

مفتی محمدنعیم نے مزید کہا کہ اسپیکر ایکٹ ، آڈٹ اور رجسٹریشن کے نام پر مدارس کو حراساں کرنے کے بجائے دہشت گردی کے اصل اسباب کی طرف توجہ دی جائے،مدارس ، مساجد، علماء ، طلبہ کے خلاف حکومتی کاروائیوں سے لگتاہے کہ جسے ملک میں دہشت گردی کے ذمہ دار دینی مدارس ہیںحالانکہ دینی مدارس نے ہر دور میں ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کیاہے اور پرامن طریقے سے تعلیم وتعلم کو عام کررہے ہیں پھر بھی حکومت کی جانب سے مدارس کے ساتھ سوتیلا سلوک برتا جارہاہے جس سے اہل مدارس اور باالخصوص تمام مکاتب فکر کا مذہبی طبقہ شدید تشویش کا شکار ہے ، انہوںنے کہاکہ مدارس کے خلاف غیر قانونی طور پر کاروائیاں کرکے حکومت اوراہل مدارس کو لڑانے کی شازشیں کی جارہی ہیں ، مفتی محمد نعیم نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت فی الفور مدارس کو حراساں کرنا بند کردے اہل مدارس کور است اقدامات پر مجبور نہ کیا جائے۔