لاہور: مرکزی امیر تحریک اُویسیہ پاکستان، پیر غلام رسول اُویسی، مرکزی سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد، صدر پنجاب، پیر توصیف النبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمران ہماری پرامن جدوجہد کو فسادیوں کے ساتھ جوڑنے کی کوشش سے باز رہیں۔
گستاخان رسول اللہ ۖ ،دہشتگردوں اُن کے سہولت کاروں اورفسادیوں کا اسلام توکیاہمارے نزدیک دنیاکے کسی مذہب کے ساتھ دورکابھی تعلق نہیں،حکمران الیکشن 2018ء میں اپنی شکست دیکھ کرپریشان ہیں ،اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل سے آئندہ تمام صوبوں اوروفاق میں اہلسنت بھرپورنمائندگی کرے گی،سترسال عوام نے موجودہ نظام کوبرداشت کیااب مزید نہیں کر سکتے ،کرپٹ حکمران نہیں جانتے کہ عوام کس حالت میں زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں۔
پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے جبکہ عوام بدحال ،آئندہ عام انتخابات حقیقی تبدیلی لائیں گے ،اب وہ وقت دورنہیں جب دنیاپھرامن،خوشحال اورتیزی کے ساتھ کرتے پاکستان کاروشن چہرہ دیکھے گی۔
سیکرٹری نشرواشاعت,تحریک اُویسیہ پاکستان امتیازعلی شاکر۔03134237099.imtiazali470@gmail.com