دہشتگردی میں اضافے کی وجہ دہشتگردوں کی رہائی اور مشرف کیخلاف کاروائی ہے طاہر حسین

کراچی بولان میڈیکل کمپلیکس ھسپتال اور ویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں بم دھماکوں اور دہشتگردانہ حملوں کے نتیجے میں ڈاکٹرز طالبات اور نرسوں سمیت درجنوں افراد کی ہلاکت پر تشویش وافسوس کا ظہار کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئرو مرکزی رہنما راشدقریشی مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد مرکزی سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحق صوبائی صدر سید پرویز علی شاہ جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو سیکریٹری فائنانس اینڈ ایڈمن شاہدقریشی۔

کراچی ڈویژن کے صدر افضال غازی جنرل سیکریٹری سعید النبی خان سینئر رہنما طارق کلیم اور آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سیدنے کوئٹہ دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔ دہشتگردی میں اضافے دہشتگردوں کے بڑھتے ہوئے حوصلے اور زیارت ریذیڈنسی کی تباہی کے ذریعے پاکستان کی اساس پر حملوں کا ذمہ دار مجرموں کے قانونی سرپرستوں کو قرار دیتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماں نے کہا ہے۔

کہ جب تک سیاستدان دہشتگردوں کی سرپرستی اور عدالتیں دہشتگردوں کورہا کرکے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کوشش کرنے والے پرویز مشرف جیسے محب وطنوں کے خلاف کاروائی کرتی رہیں گی دہشتگردی کا ناسور اسی طرح پنپتا رہے گا اور پاکستان کے عوام غیر محفوظ رہیں گے۔