دہشت گردی کا خطرہ، انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر سکیورٹی بڑھا دی گئی

International Airport Lahore

International Airport Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

دو چوکیاں بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ایئرپورٹ پر رینجرز، سول ایوی ایشن اور پولیس کے اعلی حکام کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر پولیس کی نہ صرف نفری کو بڑھایا جائے گا بلکہ دو چوکیاں بھی قائم کی جائیں گی تاکہ دہشت گردی کے ممکنہ حملے کو روکا جا سکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چوکیوں پر پولیس کے مزید چالیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ائیرپورٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تعداد اب ڈیڑھ سو ہو گئی ہے۔