ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر مسز جینیٹ سیپن ( jeanette seppen)نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی ہونی چاہئے،انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے تمام ممالک کو ملکر کام کرنا ہوگا،امن وامان کے قیام اور دوستی کو مضبوط بنانے کے لئے ڈچ حکومت پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاوشیں کر رہے ہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے لئے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،دنیامیں جہاں بھی دہشتگردی ہو ڈچ حکومت اسکی پر زور مذمت کرتی ہے۔
نسل نو کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس دہشتگردی سے ملک کا کتنا نقصان ہورہا ہے، دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہے خواہ وہ کسی بھی روپ میں ہوں،ڈچ حکومت دہشتگردی سے متاثرہ ممالک کے ساتھ کحری ہے،پاکستان اور انڈیا کے مابین جاری سرد جنگ کا واحد حل مذاکرات ہیں دونوں ممالک کو مذاکرات کا راستہ اپنا کر مسائل کے حل کی جانب جانا چاہئے،ڈچ حکومت تجارت، انرجی کرائسز ،زراعت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مکمل معاونت کر رہی ہے،مسقتبل میں ہمارے تعلقات مزید بہتری کی جانب گامزن ہونگے،حالات کی بہتری کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری مزید بڑھے گی،پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کویورپین ممالک اور عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ترقی اسی وقت ممکن ہے جب دہشتگردی جیسے واقعات کا خاتمہ ہوگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کے روز زیشان فلور ملز باہتر موڑ واہ کینٹ میں اپنی نجی دورے کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، ہالینڈ کی سفیر نے پاکستان کے سیاسی ایشوز سمیت پانامہ سیکنڈل پر بار کرنے سے اجتناب کیا اور اسے ملک کا اندورنی مسلہ قرار دیا، تاہم انکا کہنا تھا کہ ضمیر کے مطابق تمام لوگوںکو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا چاہئے،اور اگر اس ضمن میں کوئی تحقیقات ہوں تو وہ شفاف ہونی چاہئیں جس پر عوام کا اعتماد بحال ہو،اس موقع پر انکے ہمراہ ہالینڈ کے ڈپلو میٹس مسز اینی،سعد، رک، میری لوئیس، لوکس جبکہ فرانس کے ڈپلومیٹ چارلس بھی موجود تھے، پالینڈ کی سفیر کی واہ کینٹ آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ڈی ایس پی ساجد گوندل ، ایس ایچ او تھانہ سٹی یاسر کیانی، ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ طارق گوندل سیکورٹی کی نگرانی کر رہے تھے۔
جبکہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت ، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق، صدر تحصیل ٹیکسلا فیاض تنولی ، راجہ سرفراز اصغر، ضلعی صدر مسلم لیگ ن سردار ممتاز پسوال، معاونین چوہدری نثار علی خان ضلعی چئیرمین زکوة و عشر ساجد الرحمان ، راجہ عبدالطیف،بھی موجود تھے، واہ کینٹ میں ہالینڈ کی سفیر کو ہالینڈ کی شہریت رکھنے والے پاکستانی نژاد شیخ زیشان سعید اور انکی فیملی نے مدعو کیا تھا، قبل ازیں ہالینڈ کی سفیر مسز جینیٹ سیپن انکے خاوند اور وفد میں شامل دیگر افراد نے زیشان فلور ملز کے مختلف شعبہ جات دیکھے ، جبکہ ہالینڈ کی سفیر نے زیشان فلوز ملز کے نئے پلانٹ کا افتتاح بھی کیا،ہالیڈ کی سفیر نے زیشان فلو ر ملز پر تنصیب جدید مشینری کی تعریف کی اور انکے کام کو سراہا۔