دہشتگردوں کو ملک غیر مستحکم کرنیکی اجازت نہیں دینگے، صدر زرداری

Zardari

Zardari

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ملک غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، انتخابات کو پرامن اور محفوظ بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ الطاف حسین کہتے ہیں کہ لبرل جماعتوں کو دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے۔

صدر مملکت اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے قائد نے صدرزرداری کو متحدہ کے دفاتر پر بم حملے، کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور اے این پی کے امیدوار صادق زمان خٹک کی شہادت کے واقعات سے آگاہ کیا۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ لبرل جماعتوں کو دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے دیوار سے لگانے کی سازش کی جا رہی ہے۔صدرآصف زرداری نیدہشت گردی کے واقعات میں ایم کیوایم اوراے این پی کے رہنماں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔