حیدر آباد (جیوڈیسک) ڈی آئی جی ثناءاللہ عباسی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا قتل شمالی وزیرستان آپریشن کا ردعمل ہو سکتا ہے، دہشت گردی کو روکنا صرف پولیس کاہی کام نہیں۔
پولیس میں اتنی صلاحیت نہیں کہ دہشت گردوں سےنمٹ سکے۔ ڈی آئی جی ثناءاللہ عباسی نے سول اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور حساس اداروں نے جام شورو میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
کچھ دن پہلے عدنان عرف عدلو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے حیدر آباد فائرنگ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔