حکومت نے دہشت گردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی کیلئے عمران خان کی شرائط مان لیں۔ آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے وزیراعظم، آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات ہو گی۔ آل پارٹیز کانفرنس سے قبل مشترکہ اجلاس کی شرط عمران خان نے رکھی تھی۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھا تھا۔ حکومت نے ان مطالبات پر مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ اے پی سی سے قبل ہونیوالی ملاقات میں چوہدری نثار علی خان اور پرویز خٹک بھی شریک ہونگے۔ اجلاس سے متعلق وزیراعلی خیبر پختونخوا کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔