کراچی (جیوڈیسک) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور بد امنی کے حوالے سے ہلاک ہونے والوں کے ورثا اور زخمی ہونے والے افراد کو حکومتی ہدایات اور پالیسی کے مطابق معاوضے کی جلد از جلد ادائیگی کے سلسلے میں اقدامات کی رفتار کو مزید تیزکیا جائے۔
تاکہ جاں بحق افراد کی فیملیز اور زخمیوں کو جلد معاوضہ ادا کر کے ریلیف دیا جا سکے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف اضلاع کے ایڈشنل ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کے مو قع پر کیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میں ایسٹ کے سید جنید احمد، سائوتھ کے فیاض عالم لغاری، ویسٹ کے شیر حسین شاہ، سینٹرل کے فرحان غنی خان اور کورنگی کے سراج الد ین کے علاوہ ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی، شہاب الدین اور عبدالمالک بھی موجود تھے۔