دہشت گردی کا شکار قوم مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے: منور حسن

Munawar Hassan

Munawar Hassan

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ جب تک خطے میں امریکہ موجود ہے پاکستان کے خلاف سازشوں کا بازار گرم رہے گا، دہشت گردی کا شکار قوم مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے۔

سید منور حسن نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے بچانے اور قیام امن کیلئے مذاکرات کی کامیابی ضروری ہے۔

دونوں اطراف کی کمیٹیوں کو غیر معمولی صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرنا ہو گا، معمولی نوعیت کے اختلافات میں پڑنے کے بجائے مسئلے کے حل پر توجہ مذکور رکھنا ہو گی۔

سید منور حسن نے کہا کہ اگر مذاکرات تعطل کا شکار یا ناکامی سے دوچار ہوتے ہیں تو انتشار پسند قوتوں کے عزائم کی تکمیل ہو گی۔