کراچی(جیوڈیسک)کراچی کی عدالت نے سانحہ عباس ٹان سمیت دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں ملوث چار ملزموں کو سات دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ملزمان کو سی آئی ڈی پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت پیش کیا۔
سات دن کے ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے ملزمان کو سات دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
سی آئی ڈی پولیس نے چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں اسلم محسود، عباس خان، رسول خان اور علی زمان کو گرفتار کیا تھا،ملزمان پر سانحہ عباس ٹان سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔