دہشت گردی کے الزام میں گرفتار، دو افراد لندن کی عدالت میں پیش

London Court

London Court

لندن (جیوڈیسک) لندن میں پچھلے ہفتے گرفتار کیئے گئے 2 افراد کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں لندن کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ایک کا تعلق الجیریا اور دوسرے کا ترکی سے ہے۔ 13 اکتوبر کو مشرقی لندن سے حراست میں لیئے گئے دو 25 سالہ ملزمان کو برطانوی پولیس نے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پیر کی صبح لندن ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔

ملزمان کے قبضے سے بم بنانے کی دستاویزات برآمد ہوئی تھیں۔ اس کیس میں پاکستانی نژاد نوید بلوچ اور آذربائی جان نژاد برطانوی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جنہیں ثبوت نہ ہونے کی بنا پر پہلے ہی رہا کیا جا چکا ہے۔