لاہور (جیوڈیسک) لاھور جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ کچھ عناصر 40 ہزار انسانوں کی ہلاکت اور 100 ارب ڈالرکے معاشی نقصان کے باوجود دہشت گردی کی نام نہاد جنگ کو پاکستان کے ساتھ منسلک کرنے پر بضد ہیں۔ منصورہ سے جاری بیان میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ جنرل کیانی کے بیان کے بعد افواہیں اور گومگو کی کیفیت ختم ہوجانی چاہییں، ملک کوکئی قسم کے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔
را موساد اور سی آئی اے نیٹ ورک کھلم کھلا دہشت گردی کی وارداتیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں اسے فوری خیر باد کہہ دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔