دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اب صرف بات چیت ہوگی، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طے کرلیا ہے کہ اب صرف بات چیت ہوگی، اور بات چیت سب سے کی جائے گی، فوج حکومت کا حصہ ہے، جو حکومت کی پالیسی ہوگی فوج اس پر عمل کرے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ ماضی میں سیاسی و عسکری قیادت کی آرا مختلف ہونے کے نتائج آج سب بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان سے بات چیت اعتماد سازی کی بنیاد پر شروع کریں گے، بات چیت کے لیے جرگہ اور رابطہ گروپ شامل کریں گیاور بات چیت سب کے ساتھ کی جائے گی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مذاکرات مسلم لیگ ن کے لیے نہیں بلکہ قومی مفاد میں ہورہے ہیں، وہ فوج کی حکمت عملی اور اس کی بریفنگ کی مکمل ذمے داری قبول کرتے ہیں۔