دہشت گردی ملکی سالمیت اور خودمختاری کی خاطرپور ی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
Posted on September 20, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
پیرمحل : دہشت گردی ملکی سالمیت اور خودمختاری کی خاطرپور ی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے سانحہ دیر امریکہ بھارت اور ملک دشمن عناصر کی مشترکہ کاروائی ہے طالبا ن کے ساتھ مذاکرات کو کمزوری نہ سمجھاجائے جنرل کیانی کا بیان خوش آئند ہے پاکستان مخالف قوتوںکو منہ توڑ جواب دینا چاہیے ان خیالات کا اظہار رانا محمدشفیق خان سابق امیدواربرائے پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مقامی عوام کا ساتھ ہی حالات کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے مقامی افراد سے دوری عدم اعتمادی اور غلط فہمیاں مزید مشکلات پیدا کرسکتی ہیں اور ان علاقوں میں کارروائی کرنے کی مجبوریوں کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ جنگ میں کوئی فوری حل نہیں ہوتا۔ اس میں کامیابی کے لیے اتحادی فوج کو سٹریٹیجک صبر و تحمل اور ہماری مدد کرنی چاہیے۔ جنرل کیانی کا بیان پاکستان کے سترہ کروڑ مایوس عوام کو ایک امید کی کرن دکھائی دی ہے کہ ہم ابھی ایک آزاد پا کستان کے محفوظ شہری ہے۔
اس بیان سے قبل وطن عزیز کے خلاف سازشیں کرنے والے دہشت گردوں نے فوج اور سیاسی جماعتوں کا مذاکرات کرنا کمزوری سمجھ لیا تھا اگر استعماری قوتوں کے ایجنٹ آج بھی اپنی ریشہ دوانیوں سے باز نہ آئے توانہیں دنیا کے کسی کونے میں چھپنے کو جگہ نہیں ملے گی ان دہشت گردوں کا ٹھکانہ آج بھی جہنم ہے اور کل بھی جہنم ہوگا۔