دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، آفتاب شیر پاو

Aftab Sher Pao

Aftab Sher Pao

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں قومی وطن پارٹی کے چیرمین آفتاب شیر پاو نے اپنی رہائش پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بارہ جولائی کو طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں قومی وطن پارٹی شرکت کرے گی۔

آفتاب شیر پاو نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اے پی سی کے انعقاد کو سراہاتے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد پیدا ہونیوالی صورت حال سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے کریں۔

قومی وطن پارٹی کے چیرمین آفتاب شیر پاو نے خیبر پختونخواہ میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی ممعولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔