دہشت گردی کے ممکنہ خطرات، نوشہرہ میں دفعہ 144 لگانے کا اعلان

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ تمام اداروں، ہوٹل مالکان، پراپرٹی ڈیلرز اور عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرنوشہرہ ذکا اللہ خٹک نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر نوشہرہ میں دفعہ ایک سو چوالیس لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ذکا اللہ کے مطابق عید قربان کے موقع پرتمام ہوٹل مالکان کو پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے اورتمام ٹرانسپورٹرز اور اڈہ مالکان کو اڈے میں رکنے والی گاڑیوں کی چیکنگ، اور مشتبہ گاڑی کی موجودگی میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں نوشہرہ میں سکیورٹی بڑھائی جارہی ہے اور کسی بھی شخص کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔