تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے دہشت گردی نے خیبر پختونخوا کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ صوبے کو چلانا بہت بڑا چیلنج ہے۔
عمران خان نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کرنا بڑا چیلنج ہے اس صوبے کو چلانا بہت مشکل ہے لیکن انہوں نے یہ چیلنج قبول کیا ہے۔
دہشت گردی کے باعث خیبر پختونخوا کی ستر فیصد صنعت بند ہو چکی ہے۔ لاہور میں انتخابات کے موقع پر پیش آنے والے حادثے کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ سیکورٹی نے انہیں گھیرے میں لے رکھا تھا لفٹ کا توازن بگڑنے پر وہ کسی چیز کا سہارا نہ لے سکے۔