دہشتگردی کا خطرہ، وزیر داخلہ کی جڑواں شہروں کی پولیس کو رابطے بڑھانے کی ہدایات

 Chaudhry Nisar Ali

Chaudhry Nisar Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی سربراہی میں اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی صورت میں ممکنہ حکمت عملی کی تیاری اور جڑواں شہروں میں سکیورٹی کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی کی پولیس کے درمیان باہمی رابطوں اور انٹیلی جنس کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایات دیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی وجہ سے ملک میں امن وامان کی صورتحال حساس ہے۔ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ گشت سے لوگوں میں احساس تحفظ پیدا ہوا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں حساس اداروں کی سیکورٹی مزید بڑھائی جائے۔ پولیس فورس جسمانی تربیت بہتر بنائے اور خود کو جدید اسلحے سے لیس کرے۔ دونوں شہروں کی پولیس مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرے اور ایئر پورٹ کے اطراف سکیورٹی کو سخت کیا جائے۔