کراچی (جیوڈیسک) کراچی سینٹرل جیل میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔ جیل کے اطراف 2 درجن پولیس چوکیاں بنائی گئی ہیں جبکہ 50 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں کے ڈیڑھ سو سے زائد ملزمان موجود ہیں ان کی موجودگی کے پیش نظرسینٹرل جیل کے اطراف 2 درجن پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔
سینٹرل جیل کے اطراف 50 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ جیل کی سیکیورٹی کے اطراف میں 100 اہلکار تعینات ہونگے، اہلکاروں کیلئے 200 بلٹ پروف جیکٹس، ہتھیار، ہیلمٹ، جدید میٹل ڈیٹیکٹر اور نائٹ ویژن گلاسز بھی منگوائے گئے ہیں۔