ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی راہداری تشکیل دینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کی جنوبی سرحدوں پر دہشت گردی کی راہداری تشکیل دینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔
انھوں نے چین روانگی سے قبل ترکی کے ایجنڈے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کی جنوبی سرحدوں کے بارے میں تیار منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔
مغربی ممالک کے بعض حلقوں نے حالیہ دنوں میں جو بیانات دئیے ہیں وہ ہمارے لیے باعث حیرت ہیں۔ جرابلوس میں داعش کو شکست دینے سے بعض حلقے بے چینی محسوس کر رہے ہیں۔
ان کا یہ رویہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔ ترکی ،حکومت ترکی اور فوج اس علاقے میں موجود اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے پر مجبور ہے ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم دہشت گرد گروپوں کیطرح جرابلوس میں قیام کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں ۔ علاقائی عوام کی مسرتوں سے اس کا جائزہ لیا جا سکتا ہے ۔
انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہم دہشت گردی کی راہداری تشکیل دینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔