دہشت گردی کے واقعات کے بعد اسلام کی غلط تصویر پیش کی گئی: اوباما

Barack Obama

Barack Obama

بالٹی مور (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے بالٹی مور میں مسجد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلم کمیونٹی سے خطاب بھی کیا آٹھ سالہ دور صدارت کے دوران یہ اوباما کا کسی بھی امریکی مسجد کا پہلا دورہ تھا۔

اس موقع پر براک اوباما کاکہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہ چند شدت پسند اسلام کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔ پیغمبر اسلام نے ہمیشہ امن کا درس دیا۔

ان سے محبت ہے تو ان کے راستے پر چلیں۔ براک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکن مسلمان ملک کے لیے اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

فوج اور پولیس میں شامل امریکن مسلم ملک کی حفاظت کر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور اساتذہ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ٹی وی شوز میں جس قسم کے مسلمان دیکھائے جاتے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔