دہشتگردی کیخلاف جنگ یکساں توجہ کی متقاضی ہے: جنرل راحیل شریف

Raheel Sharif Conference

Raheel Sharif Conference

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں پاکستان کی اندرونی اور بیرونی صورتحال، افغانستان میں امن عمل اور پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ بہت پیچیدہ ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ غیر متزلزل عزم اور یکساں توجہ کی متقاضی ہے۔ دہشتگردوں کے ہمدرد شہروں میں موجود ہیں جو انھیں پناہ دیتے ہیں۔

دہشت گردوں کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے مالی معاونت بھی جاری ہے۔ آرمی چیف نے اس عزم کا دوبارہ اظہار کیا کہ دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے اور ملک سے دہشت گردی ختم کرکے چھوڑیںگے۔ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔