واشنگٹن (جیوڈیسک) پانچ روزہ دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملک میں قیام امن کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاک چین راہداری منصوبہ خطے میں خوشحالی اور معاشی استحکام کا سبب بنے گا۔