دہشت گردی کیخلاف جنگ ہاتھوں میں ہاتھ تھام کر لڑنا ہو گی، پی پی پی

PPP

PPP

پشاور (جیوڈیسک) سانحہ پشاور پر پیپلزپارٹی کی قیادت بھی سوگوار ہے، پشاور میں خورشید شاہ اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہید بچوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، دہشت گردی کیخلاف جنگ ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر لڑنا ہوگی۔

پشاور کے اسکول میں دہشت گردی کی مذمت کیلئے پیپلزپارٹی کے قائدین پشاور پہنچے، متاثرین سے اظہار یکجہتی اور شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

نیوز کانفرنس میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ حکومت تنہا نہیں لڑ سکتی،

پیپلزپارٹی ہر قدم پر حکومت کے ساتھ ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرے۔ قائم علی شاہ بولے کہ دہشت گردوں نے اسکول میں درندگی کی انتہاء کردی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے حکومت کو ٹھوس حکمت عملی بنانے اور تمام جماعتوں کو ساتھ ملانے کا مشورہ بھی دیا۔