واشنگٹن (جیوڈیسک) پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا مردان میں ایک سرکاری دفتر کے باہر ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا امریکا دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ ہے۔ انسانی زندگی کی قدر نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔
دہشتگردی پاکستانی قوم کی محفوظ، مستحکم اور خوشحال ملک کی خواہش کے بر عکس ہے۔