دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، سید مہدی عابدی

MWM

MWM

اسلام آباد : دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، مجلس وحدت مسلمین کسی کونسل یا اتحاد کے ایسے اقدامات کی تائید نہیں کرے گی جو نیشنل ایکشن پلان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کی سازش کا حصہ ہو، پاکستان کی سلامتی وبقا کا تضاضہ ہے کہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف مصلحتوں سے بلا تر ہو کر کاروائی کرے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے ایم ڈبلیوایم میڈیا کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ یہ بات سامنے آچکی ہے کہ دہشت گردی میں کالعدم تنظیموں کے ساتھ ساتھ تکفیری مدارس کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔

تمام مسالک کو اپنی مسلکی وابستگی سے بالاتر ہو کر دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت کرنا ہو گی سید مہدی عابدی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق کسی مسلک یا مدرسے سے نہیں بلکہ وہ اپنے مذموم مقاصد کے لئے ان مراکز و مدرسوں کو استعمال کرتے ہیں جس کا سدباب کیے بغیر ملک کو اس دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانا ممکن نہیں،دہشت گردوں کو سہولت دینے کے لئے کی جانے والی سازشوں کا ہمیں مکمل ادراک ہے۔

ان سازشوں کے لئے ہم اپنا کاندھا استعمال نہیں ہونے دینگے،اتحاد امت کے نام پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر نہ کیا جائے،ہم اپنے ہزاروں شہداء کے قاتلوں کو معاف نہیں کر سکتے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔