لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جامعہ نعیمیہ میں “عالم اسلام کا اتحاد” کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ نعیمیہ میں عشق مصطفی کی مہک پھیلی ہوئی ہے، امن، عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین زمہ داری ہے، ریاست دہشتگردی کا کھوج لگا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذموم مقاصد کے لئے دین کواستعمال کیا جا رہا ہے، شرپسند عناصر کا دین، مذہب سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے دہشتگردی کے خلاف دنیا کا سب بڑا معرکہ لڑا ہے، چند اکا دکا واقعات میں ملوث دہشت گرد انجام کو پہنچیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فتوی سے آگے نکل کر دین کا اصل بیانیہ پیش کرنا ہے علماء کرام کی ذمہ داری سماج کو دین کے بیانیہ سے آگاہ کریں، معاشرے میں ایسے عناصر ہیں جوسہولت کار بن رہے ہیں، دہشتگردوں نے جہاد کے پاکیزہ تصور کو مسخ کیا، دہشتگردی کیلئے دینی دلائل تراشے جاتے ہیں جنھیں علماء کرام نے مسترد کرنا ہے۔