چارسدہ (جیوڈیسک) دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں باچا خان یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی پروفیسر سید حامد حسین بھی شامل ہیں۔
سید حامد حسین نے حال ہی میں برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی سے شعبہ کیمیا میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد وہ باچا خان یونیورسٹی میں فرائض انجام دے رہے تھے۔
پروفیسر سید حامد حسین کا تعلق خیبرپختونخوا کے شہر صوابی سے تھا اور ابتدائی تعلیم انہوں نے اپنے شہر کے گورنمنٹ ہائی اسکول سے حاصل کی جس کے بعد پشاور یونیورسٹی سے شعبہ کیمیا میں بیچلر اور ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔
پروفیسر حامد حسین نے سوگواروں میں بیوہ اور ایک 3 سالہ بیٹا چھوڑا ہے، پروفیسر حامد نے کچھ روز قبل ہی اپنے بیٹے حاشر حسین کی تیسری سالگرہ منائی تھی۔