پیرس (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حکومتی اعلان پے در پے تین دہشتگردانہ واقعات کے بعد کیا گیا جن میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس اہکاروں پر چاقو سے حملہ اور پیدل چلنے والوں کو کار کے ذریعے کچلنے کے واقعات کی درپردہ وجوہات تو سامنے نہیں آئیں ہیں تاہم ان واقعات کے بعد ملک میں ایک خوف کی فضا ہے جسے دور کرنے کے لئے سکیورٹی سخت بنانے کے حکومتی احکامات سامنے آئے ہیں۔
اس سے قبل جہادی گروہوں کی جانب سے شدت پسندوں سے اپیلیں سامنے آتی رہی ہیں کہ وہ اکیلے ہی دہشت گردانہ حملے کریں۔