لیہ : مدینہ منورہ میں دہشت گردانہ حملوں کے خلاف جمعیت علماء پاکستان کے زیراہتمام ٹی ڈی اے چوک سے پل لیہ مائنر تک نکالی گئی احتجاجی ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے صدر جماعت اہلسنت پاکستان تحصیل لیہ علامہ پروفیسر احمد رضا اعظمی، صدر جمعیت علماء پاکستان ضلع لیہ علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت و شہر رسالت کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے۔
ابلیسی قوتوں کی اسلام مٹانے کی کوشش کبھی کامیاب ہوئی ہے نہ ہوگی۔علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کوعالم اسلام کے شہرقراردے کر تمام اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج کو حفاظت پر مامور کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آورکاتعلق جس تنظیم اور فرقہ سے ہے اس پرپابندی لگاکراس کے خلاف کارروائی کی جائے۔جماعت اہلسنت، اہلسنت وجماعت کاکوئی کارکن دھماکے توکیا مدینہ طیبہ کے کتوںکوبھی تکلیف نہیں دے سکتا۔صدر پاکستان سنی تحریک مولاناعبدالرشیدرضوی، سرپرست جمعیت علماء پاکستان ضلع لیہ قاضی سعد اللہ نقشبندی، ڈویژنل صدر جے یوپی ملک فضل حسین ایڈووکیٹ ،محمدرفیق نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔محمداصغرگرواںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔