پشاور(جیوڈیسک)پشاور ایڈیشنل آئی جیمسعود آفریدی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس کو کلیئرکردیا گیاہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں ایڈیشنل آئی جی نے خود کش حملے کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ 2 خودکش حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس میں پیچھے سے داخل ہوئے۔
ایک حملہ آور کو پولیس نے گولی ماری جبکہ ایک حملہ آور نے خود کودھماکے سے اڑا لیا۔دہشت گردوں نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں گھسنے کی کوشش کی۔خودکش حملہ آوروں نے فائرنگ سے 3پولیس اہل کاروں کو زخمی کیا۔ایڈیشنل آئی جی نے ترید کی ہے کہ دہشت گردوں نے جوڈیشل بلڈنگ میں کسی کو یرغمال بنایا ہو اہے ۔