بیجنگ (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سماجی اقدامات بھی ضروری ہیں۔
بیجنگ میں چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاک افواج اس وقت پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہی ہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ کیے بغیر کسی شعبے میں ترقی ممکن نہیں۔
شہباز شریف نے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے اس کی وجوہات کے حل پر زور دیا اور کہا کہ طاقت کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور سماجی اقدامات بھی کرنا ہوں گے۔ شہباز شریف ان دنوں چین کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔