دہشتگرد ملک کی معاشی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں، رانا شوکت علی

Rana Shokit

Rana Shokit

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 65 کے صدر و چیئر مین سٹی کو نسل 14 رانا شو کت علی میڈ یسن مارکیٹ والے کی جانب سے حضر ت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکہ جس میں 80 زائرین شہید اور250سے زائد زخمی ہوئے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے حکومت سے عوام کو تحفظ فرا ہم کر نے کے لیے مو ثر اقدامات کرنے اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا نے کا مطا لبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے قیمتی انسانی جا نوں کے ضیا ع پر گہر ے دکھ اور افسو س کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہاکہ حضر ات لعل شہباز قلندر کے مزار پر خو د کش دھماکہ انتہا ئی افسو سنا ک ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ انسانیت اور امن کا در س دینے والے اولیا کے مزاروں پر حملے مذہب کے دشمن ہی کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صو فیو ں اور اولیا کی سر زمین کو خاک وخون میں نہلا نے والے سفا ک دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشتگر دی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ نے کے لیے دہشتگر د پیدا کر نے والی نر سریو ں کو تبا ہ کر نا پڑ ے گا۔ معصوم انسانو ں کے خو ن سے ہا تھ رنگنے والے پو ری دنیا کیلئے قابل نفر ت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان بز دلو ں کو ہر گز نہ چھو ڑا جا ئے اور ان درندوںکو سفا کا نہ فعل کی سز ا ضرو ر ملنی چا ہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پو ری پاکستانی قو م اپنے قو می جذ بے کے ساتھ دہشت گر دی کو کچلنے کیلئے متحد ہے ۔ دہشتگرد ہما رے ملک کی معاشی تر قی کو روکنا چاہتے ہیں جبکہ ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے۔ اور ہم اس تر قی کو انشا ء اللہ نہیں رکنے دیں گے اور آنے والے دنو ں میں ان دہشتگردوں اور ان کے سہو لت کاروں کو جڑ سے اُکھاڑ پھینک دینگے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک دشمن عنا صر مقد س مقامات میں دھماکے کر کے ملک میں عد م استحکام اور انتشار پیدا کر کے اپنے مذمو م مقا صد کی تکمیل چاہتے ہیں ہمیں ان کا مقابلہ با ہمی اتحاد و یکجہتی سے کر نا ہو گا ۔شہداکے لیے دعائے مغفر ت اور زخمیو ں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درگارہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملہ کی شدیدمذمت، عدنان عبداﷲ
دہشت گردوں نے ایک عرصہ بعد پھر بزدلی اور سفاکیت کا خونی کھیل کھیلنا شروع کر دیا
فیصل آبا د (سٹی رپو رٹر) آل پا کستا ن مسلم لیگ(مشر ف گر وپ) کے ڈویژنل میڈیا کوارڈینیٹر عدنان عبداﷲ نے درگارہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک عرصہ بعد پھر بزدلی اور سفاکیت کا خونی کھیل کھیلنا شروع کر دیا اور انکی پاکستان دشمنی پر مبنی یکے بعد دیگرے کاروائیوں کے سبب ملک بھر میں ایک ہیجان برپا ہے یوں معلوم ہوتا ہے کہ غیر ملکی دشمن اور داخلی دہشت گرد ایک منظم منصوبے کے تحت پاکستان کے عوام کو پھر سے افراتفری اور ذہنی ہیجان میں مبتلا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے اور انکے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے پوری قوم کو باہمی اختلافات بھلا کر ایک پیج پر اکٹھا ہونا ہو گا۔ انہوں نے شہداء کی بلندی درجات ، لواحقین کے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔