راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد دوبارہ سر اٹھانے کی کوششوں میں ناکام رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پارا چنار دھماکے میں زخمی افراد کو ہر ممکن طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ نے پاراچنار واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ادھر گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، باقی رہ جانے والے دس، پندرہ فیصد دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے عوام کو اٹھ کھڑا ہونا ہو گا۔