سری نگر (جیوڈیسک) سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے جیسے واقعات مسئلہ کشمیر حل کرانے میں معاون ثابت نہیں ہو سکتے۔ حریت کانفرنس کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا پاک بھارت مذاکرات وقت گزاری سے زیادہ کچھ نہیں۔
ان مذاکرات سے مسئلہ کشمیر پر کسی پیش رفت کا امکان نہیں ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ دہشت گرد کشمیری نہیں بلکہ ہندوستان خود ہے۔
حریت رہنماء کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کا دہرا کردار ڈھکا چھپا نہیں ۔ نواز شریف نریندر مودی سے خیر کی توقع نہ رکھیں۔