اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2010 سے 2014 کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں 638 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
قومی اسمبلی میں وزارت داخلہ کی جانب سے دیئے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 2010 سے 2014 کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں خیبرپختونخوا میں 304، سندھ میں 226، بلوچستان میں 55 اور پنجاب میں 46 دہشت گرد مارے گئے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 5 برسوں میں آزاد کشمیر میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، گلگت بلتستان اور فاٹا کے حکام کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔