دہشتگردوں کوشہید اور محافظوں کو امریکی ایجنٹ کہنا ملک دشمنی ہے: طاہر حسین
Posted on November 13, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : پاکستان کی مسلح افواج کو امریکی مفادات کیلئے لڑنے والے کرائے کے قاتل قرار دینا یقینا افواج پاکستان کے مورال کو تباہ کرنے کی کوشش ہی نہیں بلکہ افوج پاکستان کو عوام میں بدنام کرنے اور عوام پاکستان سے افواج پاکستان کی حمایت و تکریم کے خاتمے کی بھی سازش ہے جوآمر وقت کے جمہوریت پر شبخون مارنے سے زیادہ بڑا و قبیح جرم اور آئین کی پامالی سے بڑھ کر غداری کے مترادف ہے جس پر اعلیٰ عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا وگرنہ اگر مسلح افواج کے خلاف سازشوں کی روایت کو ابتداءمیں ختم نہیں کیا گیا تو آگے چل کر ان کا دائرہ وسیع اور ہمارا تحفظ ودفاع کمزور سے کمزور ترین ہوتا ہوا اس مقام پر پہنچ جائے گا جہاں کوئی بھی ہمارے آزاد تشخص کو بڑی آسانی سے پامال کر کے ہمیں غلام بنا لے گا۔
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے امیر جماعت اسلامی منور حسن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی حب اولوطنی ہرقسم کے شکوک و شبہات سے بالاتر ‘ خدمات بیمثال اور قربانیاں لازوال ہیں اور شہدائے افواج پاکستان کو منور حسن کے سرتیفکیٹ کی ضرورت ہے جبکہ عوام کو انسانی لہو کے پیاسے دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے فریضے میں جانیں نذرانہ کرنے والے محافظان پاکستان کی شہادت سے انکار اس با ت کو ثابت کررہا ہے کہ منور حسن کے منہ میں کس کی زبان ہے اور وہ کس کیلئے کام یا کس کی سرپرستی کررہے ہیں اسلئے ایسے سیاسی رہنما¶ں پر تاحیات پابندی اور ان کیخلاف تادیبی کاروائی ملک و ملت کے محفوظ مستقبل کیلئے ضروری ہے جومذہب کا سہارا لیکر فوج اور عوام کے درمیان دیواریں کھڑی کرکے پاکستان کے دفاع کو کمزور کرنا اور نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com