دہشتگردوں کیخلاف حتمی آپریشن کیلئے فوج کو مکمل اختیارات دیئے جائیں۔ امیر سولنگی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگرنے وزیراعظم کے عوام سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگناہ شہریوں کے خون کا حساب رکھنے اور آخری قسط چکانے تک ایسا نہ ہو کہ قوم کا آخری فرد بھی دہشتگردوں کی بھینٹ چڑھ جائے۔

اسلئے مگرمچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف بنانے کی بجائے دہشتگردوں کیخلاف حتمی آپریشن کیلئے فوج کو مکمل اختیارات دیکر سندھ ‘ پنجاب ‘ بلوچستان ‘ کے پی کے ‘ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت لاہور ‘ ملتان ‘ کراچی ‘ کوئٹہ ‘ پشاور ‘ راولپنڈی سمیت ملک کے ہر شہر ‘ گاوں ‘ دیہات ‘ کونے اور قریئے میں دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق وغیر جانبدارانہ قانونی و تادیبی کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں ‘ ان کے معاون و مدگاروں اور ان کے سرپرستوں و ہمدردوں کوقانون کے آہنی شکنجہ میں جکڑ کرکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔