دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے کینیا پر مزید خوفناک حملوں کی دھمکی

Terrorist

Terrorist

نیروبی (جیوڈیسک) دہشت گرد تنظیم الشباب نے کینیا پر مزید خوفناک حملوں کی دھمکی دیدی۔ تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیا چاہے کتنے ہی حفاظتی اقدامات کیوں نہ کرے، ہمیں خونریز حملوں سے روکا نہیں جا سکتا،

ہم کینیا کیخلاف ایک طویل اور خوفناک جنگ لڑیں گے ۔یہ حملے صومالیہ میں افریقی یونین کا ساتھ دینے کی وجہ سے کئے جا رہے ہیں۔ چند روز قبل الشباب نے یونیورسٹی پر حملہ کر کے 150 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

دریں اثنا ملک میں یہ سوالات کئے جا رہے ہیں کہ حملے کی انٹیلی جنس اطلاعات کے باوجود یونیورسٹی میں صرف 2 گارڈز کیوں تھے۔

دریں اثنا پولیس نے یونیورسٹی پر حملے میں ملوث 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔