پی وائے ڈی دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی ہی شاخ ہے : صدر ایردوان

Erdogan

Erdogan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ پی وائے ڈی کا دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے کوئی رابطہ موجود نہیں ہے۔

انھوں نے کونسلروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں محض آلہ کار ہیں اصل جدوجہد ان کی پشت پناہی کرنے والوں سے کی جاتی ہے ۔ہم اس حقیقت سے باخبر ہیں کہ اگر ہم نے انھیں شکست نہ دی تو پھر ان کی پشت پناہ قوتوں کے گھناؤنے عزائم کو ناکام نہیں بنایا جا سکے گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ کل تک داعش کیساتھ مل کر خونریزی کرنے والےاب پی وائے ڈی اور وائے پی جی کی شکل میں ہمارے سامنے آگئے ہیں۔

دہشت گرد تنظیم فیتو نے ترک اور ترک قوم کے تمام دشمنوں کی حمایت کرنے کی غرض سے اپنے تمام امکانات کو بروئے کار لانے والی ایک بے رحم اور ظالم تنظیم کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔ فیتو کی ترکی میں 15 جولائی کی ناکام بغاوت میں شک و شبہات رکھنے والے روسی سفیر کے بہیمانہ قتل کے بعد قائل ہو گئے ہونگے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ پی وائے ڈی کا دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے کوئی رابطہ موجود نہیں ہے کیونکہ نیٹو کی حمایتی نشریات سے پی کے کے کیساتھ روابط تمام دلائل کیساتھ منظر عام آ گئے ہیں۔

اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہمارا واحد مقصد داعش کیخلاف جدوجہد ہے کیونکہ الباب کاروائی کے دوران انھوں نے اپنے موقف کو واضح شکل میں ظاہر کر دیا ہے۔