دہشت گرد تنظیم ''داعش'' کی وال چاکنگ کرنے والے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

ISIS

ISIS

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)اخبارات میں خبروں کی اشاعت پر دہشت گردی تنظیم ”داعش” کی وال چاکنگ کرنے والے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمہ میں 153-Aکی دفعہ شامل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اخبارات میں خبروں کی اشاعت پر قانون نافظ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے ، اور مصطفی آباد میں مختلف مقامات پردہشت گردی تنظیم” ISIS داعش” نام کی وال چاکنگ کرنے والے نا معلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ153-A مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہنگامی بنیادوں پر مقدمہ کی تفتیش کر رہے ہیں جلد حقائق منظر عام پر لائیں گے۔ اگر کسی بھی شخص نے وال چاکنگ کرتے ہوئے کسی کو دیکھا ہو تو فوری ایس ایچ او کے موبائل نمبر 0304 -7714016 پر اطلاع کرے۔ جبکہ قانون نافظ کرنے والے اداروں نے بھی علاقہ کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے۔