ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک دہشت گرد تنظیم فیتو کا پیچھا کرتے رہیں گے جب تک اس کے آخری رکن کو غیر فعال نہیں کرلیا جاتا۔
صدر ایردوان نے خیالات کا اظہار جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے گروپ اجلاس میں خطاب کے دوران کیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ کہ کل 15 جولائی کو ناکام بغاوت کی کوشش کی 5 ویں برسی ہے۔
“ہماری پارلیمنٹ نے ایک بار پھر دکھایا کہ وہ اس رات اپنے بہادر موقف کے ساتھ غازی کا لقب اختیار کرنے کا حق رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ FETO کے پاس اب بھی ایسے ممبر موجود ہیں جو ہمارے ملک پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آڑ میں قوم کا استحصال کرنے والوں کو اس قسم کا کوئی موقع نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تکدہشت گرد تنظیم فیتو کا تعاقب کرتے رہیں گے جب تک اس کے آخری رکن کو غیر فعال نہیں بنا لیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی سلامتی اب ہماری سرحدوں سے شروع نہیں ہوتی بلکہ جہاں جہاں ہمیں خطرات درپیش ہیں ہم ان خطرات کو دور کریں گے۔