دہلی (جیوڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سرکاری دورے پر بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ہیں جہاں انہوں نے ملک کے معروف سی ای اوز کے ساتھ ملاقات کی۔
دہلی میں صدر ایردوان نے اپنے قیام کے ہوٹل تاج پیلس میں بند کمرے کی پریس کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر اقتصادیات نہات ذیبک چی، وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات آلبائراک، وزیر سیاحت و ثقافت نابی آوجی اور وزیر مواصلات و نیوی گیشن احمد آرسلان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صدر ایردوان نے ترکی۔بھارت کاروباری سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کی اور اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت کے ساتھ ہم اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کے بارے میں پُر عزم ہیں۔
بعد ازاں صدر ایردوان بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی دہشتگردی کے خلاف جدو جہد میں بھارت کے ساتھ اتحاد کی حالت میں ہے۔
انہوں نے کہا دہشت گرد اپنے بہائے ہوئے خون میں غرق ہو کر رہیں گے۔ ہم دہشتگرد تنظیموں کو اپنے ارادوں کے راستے میں رکاوٹ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
صدر ایردوان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں دہشت گرد تنظیم فیتو کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ دہشت گرد تنظیم دنیا کی خطرناک ترین دہشت گرد تنظیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بھارت اس تنظیم کے خلاف اختیار کردہ حفاظتی تدابیر کی مدد سے ملک سے اس کا مکمل خاتمہ کر دے گا۔
جامعیہ ملّیہ اسلام یونیورسٹی میں صدر رجب طیب ایردوان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کی جائے گی۔