لاہور (جیوڈیسک) پنجاب یونیورسٹی لاہور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا چھاپہ، کالعدم تنظیم سے رابطے کے شبے میں دو اساتذہ اور ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔
پنجاب یونیورسٹی میں چھاپے کے دوران پروفیسر عامر سعید اور پروفیسر عمر نواز کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایک پروفیسر کو ہوسٹل نمبر 1 جبکہ دوسرے کو انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز سے پکڑا گیا جبکہ لا کالج کے ایک طالب علم وقاص کو بھی حراست میں لیا گیا۔
حراست میں لئے جانے والے تینوں افراد پر کلعدم تنظیم کے ساتھ رابطوں کا شبہ تھا۔ تینوں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کچھ روز قبل پروفیسر ڈاکٹر عطا کو بھی حراست میں لیا تھا۔