دہشتگردوں کی مدد کا الزام، امریکا میں 2 برطانوی شہریوں پر فرد جرم عائد

Terrorists

Terrorists

امریکا ( جیوڈیسک) ہارٹ فورڈ ایک امریکی عدالت نے دو برطانوی شہریوں پر افغانستان میں دہشت گردوں کی مدد کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔

ریاست کنیکٹی کٹ کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے برطانوی شہری بابر احمد اور سید طلحہ احسان پر دہشت گردی میں استعمال ہونیوالی اشیا کی فراہمی میں مدد اور سازش کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔

دونوں ملزمان کو گزشتہ سال برطانیہ سے بے دخل کر کے امریکا منتقل کیا گیا تھا۔ بابر اور احسان پر ویب سائٹ کے ذریعے افغانستان میں دہشت گروں کے لیے رقم جمع کرنے اور دہشت گردی کیلئے لوگوں کو بھرتی کرنے سمیت دیگر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

دونوں ملزمان نے اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ملزمان کو 4 مارچ کو سزا سنائی جائے گی۔