بھارت (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پٹھان کوٹ پر دہشتگرد حملے کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمن بھارت کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے.
اسی لیے انھوں نے ایئربیس پر حملہ کیا لیکن ہم دہشتگردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے.
مودی نے بھارتی فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ فوج کے جوانوں نے جان کی بازی لگاتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا.
انھوں نے مزید کہا کہ ملکی فوج دہشتگردوں کو ان کے مقاصد پر کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔