لاہور (جیوڈیسک) سانحہ پشاور پر شوبز کے مختف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور گلوکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز سخت ترین کارروائی کی جائے۔
اداکارہ عمائمہ ملک، علی ظفر، شاہدہ منی، فاخر، علی حیدر، جواد احمد، عطاء اللہ عیسی خیلوی، سائرہ نسیم،شازیہ منظور، انور رفیع، ترنم ناز، خوشبو، اے نیئر،مصطفے قریشی،کاشف محمود، ماریہ واسطی، عائشہ خان، مہوش حیات، فرح علی، رز کمالی، متیرا، سجاد علی ،حامد علی خان، ندیم عباس لونے والہ، مہرین راحیل، سیمی راحیل، عرفان کھوسٹ، ریشم، صائمہ، سید نور،اسد، فاروق مینگل، احسن خان، سجل علی، علی عظمت، کرن حق،امین اقبال،آمنہ الیاس،مدیحہ افتخار،جاوید شیخ، اقرا اسلم،صبا قمر، تنویر ملک، فردوس جمال،ثوبیہ خان، سہیل سمیر، شامل خان،ماریہ خان، شیبا بٹ، ایوب کھوسہ، جاناں ملک ،عذرا آفتاب، سہیل خان اور عظیم سجاد نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا، یہ لوگ نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔
انھوں نے کہا کہ اب ان عالمی طاقتوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیئں جو پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگاتے ہیں۔ اس واقعہ پر افسوس کرنے کے لیے ہمارے پاس تو الفاظ بھی نہیں ہیں۔ خدا ہمارے ملک پررحم کرے۔